عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

0
29
lahore highcourt

عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا کل کا سیالکوٹ کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو آج ہی ڈی سی سیالکوٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ ڈی سی سیالکوٹ پریسبیٹرین ایجوکیشن بورڈ کی درخواست پر فیصلہ کرے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میڈیا کے ذریعے درخواستگزار ادارے کی گراونڈ پر جلسے کا علم ہوا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو روکنے بجائے درخواستگزار کو گراونڈ خالی کرنے کا کہا ہے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے پریسبیٹرین تعلیمی بورڈ کے سمسن جیکب کی آئینی درخواست پر سماعت کی .

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”493523″ /]

لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادتگاہ کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی ٹی آئی سیالکوٹ کے صدر ڈی سی کو درخواست دیں اور کسی اور جگہ جلسہ کر لیں ، سیالکوٹ میں دیگر کئی جگہیں بھی جلسے کے لئے موجود ہیں، جہاں جلسے ہوتے رہے ہیں

عدالتی حکمنامے میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان جس جگہ جلسہ کرنا چاہ رہے ہیں وہ جگہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق امریکن مشن کے نام ہے اور یہاں اقلیتی برادری کے عبادتگاہ کے اجتماع ہوتے ہیں،یہ پرائیوٹ زمین ہے اور پرائیویٹ زمین پر حکومت بھی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتی،

دوسری جانب سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست میں سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی، مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی برادری سراپا احتجاج ہے جس سے امن و امان کا خطرہ ہے

تحریکِ انصاف کی سیالکوٹ جلسے کے لیے عیسائی عبادت گاہ کی گراونڈ پر قبضہ جمانے کی کوشش پر سیالکوٹ کی کرسچن کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ہے، سی ٹی آئی بارہ پتھر گراؤنڈ چرچ کی ملکیت ہے.سی ٹی آئی گراؤنڈ 118 سالوں سے مسیحی عبادتوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے. مسیحی برادری میں گراؤنڈ کو سیاسی جلسے کے لئے استعمال کرنے جیسے عمل سے شدید پریشانی پائی جا رہی ہے

قبل ازیں مسیحی رہنما ،ایگزیکٹو سیکرٹری پرسبٹرین چرچ آف پاکستان ڈاکٹر مجید ایبل نے تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ کرنے کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے سکول کا کیمپس تعلیم کے لئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم کو فروغ دیں،یہاں سالانہ عبادتی پروگرام ہوتا ہے،تحریک انصاف اب وہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے، کیمپس کو کسی سیاسی مقصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، بحرانی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ڈی سی کو درخواست دی ہے، ہم تمام فورم پر کام کر رہے ہیں،ہمیں انصاف دیا جائے گا، تعلیم کے لئے کیمپس کو کسی بھی سیاسی مقصد کے لئے روکنے میں ہماری مدد کریں، مسیحی پریشانی کا شکار ہیں، انکو تسلی دیتے ہیں کہ کوئی سیاسی مقصد کے لئے سکول کو استعمال نہیں کر سکے گا، وطن عزیز ہمیشہ سربلند اور سرفراز ہو

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کل سیالکوٹ کی عوام سے تاریخی خطاب کریں گے، ضلعی انتظامیہ جلسے میں خلل ڈال رہی ہے

عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

Leave a reply