ابراہیم حیدری پولیس نے کوئٹہ سے لائی گئی منشیات کی علاقے میں سپلائی ناکام بنا دی۔

0
28

کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے کوئٹہ سے لائی گئی منشیات کی علاقے میں سپلائی ناکام بنا دی۔

میاں بیوی سمیت چار بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کے کارندے گرفتار۔

گرفتار ملزمان نے کوچی کیمپ میں منشیات کی سپلائی پہنچانے کا انکشاف کیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر علی اکبر شاہ گوٹھ کے قریب ریڑھی روڈ پر کارروائی کی۔پولیس نے مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔پولیس نے کار سواروں کے قبضے سے 01 کلو ہیروئن، 02 کلو چرس اور 07 کلو افیون برآمد کی۔

گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں۔ملزمان خاتون کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر چیکنگ سے بچنے کی کوشش کرتے تھے۔گرفتار ملزمان ابراہیم حیدری اور اطراف کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہنچانے آئے تھے۔گرفتار ملزمان کے رابطوں میں رہنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔گرفتار خاتون ملیر سٹی کی رہائشی ہے اور ملزمہ کے تمام رشتے دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان شہر میں منشیات کی سپلائی کے مرکزی کرداروں کے اہم ساتھی تھے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر افراد اور منشیات کے خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں حنا ذوجہ شیر علی، شیر علی، محمد خان اور سلمان خان شامل ہیں۔

Leave a reply