مزید دیکھیں

مقبول

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

اسلام آباد: آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، تربیلا ڈیم...

نازش جہانگیر کی غلط معلومات پھیلانے والوں کو کارروائی کی دھمکی

پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے متعلق...

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور...

اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48...

ابرارالحق کو دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا جھٹکا

ابرارالحق کو دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا جھٹکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ تعیناتی معطل کر دیا،اسلام آبادہائیکورٹ نےابرارالحق کی تعیناتی پرحکم امتناع جاری کردیا،حکم امتناع اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےجاری کیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا،

ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

عدالت نے اٹارنی جنرل،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،ابرار الحق ا وردیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،اٹارنی جنرل انور منصور بغیر نوٹس کے عدالت کے سامنے پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ابھی تو نوٹس بھی نہیں ہوئے اور اٹارنی جنرل موجود ہیں، پہلے کیس بتائیں میں نے فائل نہیں پڑھی،

عدالت نے کہا کہ قانون بتائیں کہ کیا یہ تعیناتی خاص مدت کی تقرری ہوتی ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قوانین کے مطابق چیئرمین کا تقرر 3سال کے لیے ہو گا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چیئرمین کو ہٹانے کا طریقہ کہاں لکھا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ قوانین میں چیئرمین کو ہٹانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں،

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رول 10اے کے تحت چیئرمین کو برطرف نہیں کیا جاسکتا، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایگزیکٹو کے پاس اختیار ہے کہ کسی وقت بھی چیئرمین کو برطرف کردے،چیئرمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا،چیئرمین کے خلاف کوئی الزام نہیں اس لیے ان کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا،

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ رول کے ہوتے ہوئے حکومت کیسے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے؟عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کر دی

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020  میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر ابرارالحق کو تعینات کر دیا گیا ہے،

ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کئے جانے پر عوامی حلقوں سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرٹ میرٹ کہا کرتے تھے اور اب انہوں نے ڈاکٹر سعید الہیٰ کو ہٹا کر ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر لگا دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan