ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر سے پوچھ گچھ، کیا کرپشن کی ، آئی سی سی

0
30

کراچی : سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیورچرڈسن کی ملاقات ۔کرپشن سے متعلق سوالات کئے گئے

پاکستان کرکٹ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ آفیسر کرنل (ر) عثمان بھی موجود تھے، اسٹیو رچرڈسن نے منصور اختر سے عمر اکمل کے الزامات پر پوچھ گچھ کی۔

پاکستان کرکٹ ذرائع کےمطابق آئی سی سی کے نمائندے نے فکسنگ کے الزام پر معلومات حاصل کیں۔ عمر اکمل نے الزام لگایا تھا کہ گلوبل لیگ میں انہیں منصور اختر نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ عمر اکمل نے کہا تھا کہ منصور اختر نے ان کو کینیڈا میں اپنے ہوٹل میں بلایا اور لابی میں ہونےو الی ملاقات میں انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

Leave a reply