سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

0
22

دبئی: ایک دفعہ پھر پاکستان کرکٹ کی دنیا میں ایک ممتاز ملک کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا۔ئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 269 کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔

گرونانک کی 550 ویں‌برسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے

اسی طرح رینکنگ میں انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسویں پوزیشن حاصل کرسکی۔آئی سی سی کے مطابق بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم پہلی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسری جبکہ انگلینڈ کے ڈیون ملان تیسرے، کولن منرو چوتھے، گلین میکسویل پانچویں نمبر پر رہے۔

ملک میں بڑی تبدیلی آگئی ،مریم کو وزیرخزانہ بنادیا گیا

رینکنگ کے مطابق باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے،نیوزی لینڈکے مچل سینٹر دوسرے جبکہ عماد وسیم تیسرے، ایڈم زمپا چوتھے اور شاداب خان پانچویں نمبر پر ہیں۔آل رواؤنڈز افغانستان کے محمد نبی پہلی، گلین میکسویل دوسری، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ برینگٹن تیسری، بنگلادیش کے محمود اللہ چوتھی، زمبابوے کے سین ولیم پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

انتہائی دکھی اورتکلیف میں ہوں،خواہش ہے ماں‌ کی گود میں دم نکلے،علیل فلسطینی قیدی

Leave a reply