رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

0
22

لاہور:رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے چیئرمین رمیز راجہ کی تجویز ابھی بھی زیر غور ہے۔

بورڈ کے مطابق اس تجویز پر برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بحث کی جائے گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ گورننگ باڈی برمنگھم میں اپنے سالانہ اجلاس میں چار ممالک کی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

یاد رہے کہ یہ تجویز 10 اپریل کو آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ان دنوں ٹیموں کو ایک بھرے شیڈول کا سامنا تھا۔

ادھررمیز راجہ نے گزشتہ سال پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، صرف آئی سی سی ایونٹس میں کھیلنے کے علاوہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے رکھنے پر بھ آواز اٹھائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹرز کے لیے مختلف معاہدے کی پالیسیوں پر غور کر رہا ہے اور ان پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے 13 مئی کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کافی بات چیت ہوئی ہے جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

بورڈ ایک نئی پالیسی پر غور کر رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے کھیل کے فارمیٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے اور ادائیگی کے مختلف درجے ہوں گے۔

پی سی بی قومی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر ٹیموں کے ایلیٹ کرکٹرز سے موازنہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Leave a reply