انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہیڈکوارٹر کو کورونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا

0
26

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہیڈکوارٹر کو کورونا وائرس کے باعث چند دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں بعض ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کی وجہ سے ہیڈکوارٹر کو فوری طور پر حفاظتی تدابیر کے طور پر چند دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے تاہم دبئی میں موجود آئی سی سی سٹاف گھروں سے کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ ٹریننگ کیلئے محفوظ ہے اور آئی پی ایل کی ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ پریکٹس جاری رکھ سکتی ہیں انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے

فرانس میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ


ادھر یورپ بھر میں‌کرونا پھر سے سر اٹھا رہا ہے . فرانسیسی پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں کرونا وائرس کیسز میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ 19 کے مزید 16،096 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے

Leave a reply