آئی سی سی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو صارفین کی ٹرولنگ کا سامنا

0
25

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : 6 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں مین اور ویمن کھلاڑیوں کی نازدگیاں شامل تھیں۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔

ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی کہ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔


پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئیرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔

غلطی کا احساس ہونے کی کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے-

بعد ازاں 7 دسمبر کو بھی بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد آئی سی سی نے غلطی کی۔


آئی سی سی کے تصدیق ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔

ون ڈے سیریز: بھارت کو 5 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

اس غلطی پر کئی اکاؤنٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا، آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے-

Leave a reply