آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا

0
42

لندن: آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق زمبابوے کرکٹ جمہوری انداز نہیں چلا سکی اور اسی ناکامی میں آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا۔ معطل کرنے کا فیصلہ لندن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں زمبابوے کرکٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ زمبابوے بورڈ نے آرٹیکل 2.4 سی اور ڈی کی خلاف ورزی کی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بحالی کا کہہ دیا گیا ہے۔

معطل ہونے کے بعد زمبابوے ٹیم آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے گی۔دوسری جانب زمبابوے کرکٹ معطل ہونے کے بعد معاشی مسائل میں گری افریقی ٹیم کیلئے مزید اور مشکل آن پڑی ہے، اسی دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کو دی جانے والی فنڈنگ بھی بند کر دی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی گیومورمکونی کو بھی اپنے عہدے سے خارج کر دیا گیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ میں مالی بدعنوانیوں کی تفشیش کرنے والے حکومتی ادارے سپورٹس اینڈ ری کریشن کمیشن نے انتخابات سے روک دیا تھا تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے والے حکام نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کیا۔

نومنتخب صدر نےموقف اختیار کیا تھا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا حصہ ہے اور اس کے معاملات میں حکومت کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے، جس پرحکومت نے ایکشن لیتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیاں کو معطل اورآفیشلز کو فارغ کرکے ایک سات رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی ہے۔ 

Leave a reply