آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

0
42

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی،پاکستان نے ایک درجہ بہتری سے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔

باغی ٹی وی : آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے ایک درجہ ترقی کر کے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پرچلا گیا جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے ہوم سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ قبل ازیں آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی تھی –

جس میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی سے بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچے تھے ،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کپتان کین ویلیم سن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ویلیم سن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں-

ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

Leave a reply