آئی سی سی ون ڈے ٹیم، پاکستانی مرد وخواتین کرکٹرز کے لیے بڑا اعزاز

آئی سی سی ون ڈے ٹیم، پاکستانی مرد وخواتین کرکٹرز کے لیے بڑا اعزاز

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق، پاکستان کرکٹ کے کھلاڑیوں نے اعزاز حاصل کیا ہے. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کے بہترین انفرادی پلیئرز کے انتخاب کے لئے مقابلہ جاتی فہرست تو پہلے ہی جاری کردی تھی اب دہائی کی عالمی کرکٹ الیون کے لئے بھی ناموں کا اعلان کردیا ہے،اس کے لئے پاکستان کے 3کھلاڑی مردوں اور 2 کھلاڑی خواتین ٹیم کے لئے شامل ہیں۔
دہائی کی آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم کے لئے 3 کرکٹرز سعید اجمل ، محمد حفیظ ، اور مصباح الحق نامزد ہونے والوں میں شامل ہیں، مصباح الحق کواس سے قبل دہائی کے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے لئےبھی نامزد کیا جاچکا ہے۔

2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح نےگزری دہائی میں 97 اننگز میں 3599 رنز بنائے ہیں – جنوری 2010 کے بعد سے یہ پاکستان کی طرف سے دوسرا سب سے زیادہ ون ڈےاسکور بھی ہے،سعید اجمل نے 157کھلاڑی آئوٹ کئے۔
خواتین ٹیم کے لئے پاکستان کی جانب سے جویریہ خان اور ثنا میر شامل ہیں۔

Comments are closed.