آئی سی سی نے نیپال اور زمبابوے کی کرکٹ کو ڈوبنے سے بچا لیا

0
66

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے اور نیپال پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

زمبابوے کرکٹ چیئرمین مینو شیوانے، زمبابوے اسپورٹس وزیر کرسٹی کووینٹری اور چیئرمین آف دی اسپورٹس ری کری ایشن کمیشن سے آئی سی سی چیئرمین شیشانک منوہر سے ملاقات کے بعد زمبابوے پر عائد معطلی ختم کردی گئی۔

اس فیصلے کے بعد زمبابوے آئندہ برس جنوری میں شیڈول مینزانڈر19 ورلڈ کپ میں شرکت کا اہل بن گیا، آئندہ برس شیڈول آئی سی سی سپر لیگ میں بھی ان کی شرکت کا راستہ صاف ہوگیا، زمبابوے کو رواں برس جولائی میں حکومتی مداخلت پر معطل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب نیپال کو بھی بطور آئی سی سی ممبر مشروط طور پر بحال کردیا گیا، انہیں 2016 میں معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ ملکی کرکٹ میں حکومتی مداخلت تھی۔

مزید پڑھیں
لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج

Leave a reply