آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ریکارڈہدف دے دیا

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
آج ورلڈ کپ کا 18 واں میچ ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شاداب خان کی جگہ اسامہ میر شامل ہوئے ہیں،
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میچ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا ، اوپننگ بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے 100 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرلی،

آسٹریلوی اوپنرز کی سنچریاں، ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل
آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سنچری مکمل کرلی،ڈیوڈ وارنر نے 85 گیندوں پر ون ڈے کیریئر کی 21ویں سنچری سکور کی،
ڈیوڈ وارنر کی سنچری میں 6 چھکے، 7 چوکے شامل ہیں،آسٹریلیا کے بلے باز مچل مارش نے بھی سنچری مکمل کرلی،مچل مارش نے 100 گیندوں پر 6 چھکے، 10 چوکے لگاکر سنچری بنائی

آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف 284 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 259 رنز پر گرگئی،آسٹریلیا کی دوسری وکٹ بھی 259 رنز پر گرگئی،گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے،شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گرا ئی،اسامہ میر نے آسٹریلیا کی تیسری وکٹ گر ادی،284 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی،آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر رنز بنائے،مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کیلئے ریکارڈ 259 رنز کی پارٹنرشپ بنائی،ڈیوڈ وارنر نے 124گیندوں پر163 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی،ڈیوڈ وارنر کی اننگ میں 14 چوکوں اور 9چھکے شامل ہیں،مچل مارش نے 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے ،مارکس اسٹونیس 21،جوش انگلیس 13، مارنس لیبوشین8 ،اسٹیو اسمتھ نے 7 رنز بنائے

پاکستان کے شاہین آفریدی نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حارث روف نے 3،اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے اس میچ کیلئے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں،

دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں،پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں کامیاب ہوئی اور ایک میچ بھارت سے ہاری،

آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی ہے۔

Comments are closed.