ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا، قومی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی

کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکر، پاکستان کی قومی ٹیم بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لئے ہوٹل سے احمد آباد کے مودی سٹیڈیم میں پہنچ گئی ہے،پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکورٹی میں سٹیڈیم پہنچایا گیا، میچ کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا،شائقین کرکٹ بھی سٹیڈیم آنا شروع ہو گئے ہیں، بھارتی ٹیم بھی سٹیڈیم پہنچ چکی ہے

qomi team

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل نریندرا مودی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب ہو رہی ہے،بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں،تقریب کسی بھی ٹی وی چینل پر نشر نہیں کی جا رہی ،

انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑا ٹاکر اآج ،وقت آن پہنچا،آئی سی سی ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کے مابین میچ آج ہو گا،پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و ولولہ عروج پر پہنچ چکاہے،ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کیلئے شائقین سمیت کرکٹرز نے بھی قومی ٹیم سے امیدیں باندھ لی ہیں

پاکستان کی ٹیم بھارت سے جیت کے لئے پرعزم ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے دونوں میچ جیت چکی ہے، پاکستان ٹیم کا بھارت کے ساتھ آج تیسرا میچ ہو گا، میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

پاک بھارت میچ کے حوالہ سے ملنے والی دھمکیوں پر پولیس کی تیاریاں سامنے آئی ہیں، پولیس متحرک ہو چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران مقابلے کے لئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے،میچ کی سیکورٹی کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اینٹی ڈرون ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے،پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا، 1 لاکھ 30 ہزار کی گنجائش والے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو اعصاب شکن مقابلے کی امید ہے۔

Sunidhi Chauhan singing at Narendra Modi Stadium
ورلڈ‌کپ میں بھارت اپنے دونوں میچ جیتا ہے تو پاکستان بھی کسی سے کم نہیں، پاکستان بھی اپنے دونوں میچ جیت چکا ہے،

تاہم ورلڈ کپ میں ابھی تک ریکارڈ کے مطابق پاکستان بھارت سے کبھی کوئی میچ نہیں جیت سکا، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچز ہوئے جن میں بھارت فاتح رہا .

شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے

Arijit Singh performance at the Narendra Modi Stadium.

Shares: