بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف

newi

آئی سی سی ورلڈ کپ، نیوز ی لینڈ او ربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین آج میچ ہو رہا ہے

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین ٹاس ہو گیا ہے، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے،ورلڈ کپ کا یہ میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے،

نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرگئی، بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے،بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 16 رنز پر گردی، اوپننگ بیٹسمین تنزید حسن کیچ آؤٹ ہوگئے، 12 ویں اوور کی چوتھی گیند پر مہیدی حسن میراز بھی باؤنڈری لگانے کی کوشش میں میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھے اور 46 گیندوں پر 30 رنز بناکر واپس لوٹ گئے

بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی پاٹنر شپ نے رنز کو آگے بڑھایا تاہم شکیب الحسن 40 اور مشفق الرحیم 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے،ساتویں وکٹ 180 کے سکور پر گری، توحید آؤٹ ہوئے، تسکین احمد 17، مستفیض چار سکو ر بنا کر چلے گئے، محموداللہ 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،

ورلڈ کپ بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دے دیا

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ (1987ء، 1999ء ، 2003ء ،2007ء ، 2015ء) ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت (1983، 2011ء) اور ویسٹ انڈیز (1975ء، 1979ء) کی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان (1992ء) ، انگلینڈ (2019ء) اور سری لنکا (1996ء) کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے

Comments are closed.