اینٹی نارکوٹکس کی مکاروائی؛ جدہ جانے والے مسافر سے تین کلو آئس برآمد

0
53

اینٹی نارکوٹکس کی مکاروائی؛ جدہ جانے والے مسافر سے تین کلو آئس برآمد

مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات قبضے میں لے کر 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے دوحہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو 505 گرام آئس برآمد کرلی۔ جبکہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کا انکشاف کیا، جس پر اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے مزید 4 ملزمان کو ائیر پورٹ کے احاطے سے گرفتارکر لیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہی پرایک اور کارروائی میں جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، جسے اے این ایف اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے۔ علاوہ ازیں ملتان کی حدود میں اے این ایف اہلکاروں نے شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 43 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

دریں اثنا گلبرگ میں واقع نجی کوریئر آفس میں بحرین کے لیے بُک کرائے گئے پارسل سے 700 گرام آئس برآمد ہوئی۔ برآمد شُدہ آئس کو کتابوں میں چھپا کر بھیجا جا رہا تھا۔ کھر میں اینٹی نارکوٹس فورس اور رینجرز نے سکھر شکار پور روڈ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
15 کلو چرس برآمد کرلی۔ ملزم کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ کراچی دہلی کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 100 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ حیدرآباد گدو چوک کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہل کاروں نے لکی مروت کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب اے این ایف اہل کاروں نے ایک ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ برآمدشدہ منشیات ملزم نے شولڈر بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a reply