آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں کنکھجورا نکل آیا

آن لائن آرڈر کمپنی نے خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون کے پیسے واپس کیے
0
105
india

نوئیڈا: بھارت میں آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں کنکھجورا نکل آیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی دیپا دیوی نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جہاں خاتون نے آئسکریم کو آن لائن آرڈر کے ذریعے حاصل کیا، جیسے ہی خاتون نے آئسکریم کا ڈبہ کھولا تو وہ کنکھجورے کو دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر بھی بیان کیا اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سوال اٹھایا، اس کے ساتھ ہی خاتون نے آن لائن آرڈر کمپنی سے بھی رابطہ کیا آن لائن آرڈر کمپنی نے خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون کے پیسے واپس کیے اور واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے معاملہ آئسکریم کمپنی کے پاس پہنچانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے شہر ممبئی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے آئسکریم کا آن لائن آرڈر دیا تھا جس سے انسانی انگلی برآمد ہوئی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شہری اور سندھ دشمن …

وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

Leave a reply