آئی سی سی نے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

0
28

آئی سی سی نے کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنی کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا:::

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی کپ کے میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے سینکڑوں انڈین شائقین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کے فیس کٹ آوٹ میدان کے اندر لے جانے سے روک دیا گیا۔
اولڈ ٹریفرڈ کے گروانڈ پر کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے انڈین فین آئے تھے جبکہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی۔
مانچسٹر آنے والے انڈین کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کے چہرے کے ماسک بھی اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی حکومت نے یہ ماسک خصوصی طور پر بھارت سے بھیجے تھے اور انھیں شائقین کرکٹ میں مفت بانٹا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے مانچسٹر ائرپورٹ پر ایسی دس خصوصی پروازیں آئیں تھیں جن میں صرف بھارتی فین تھے۔ مودی سرکار کی خواہش تھی کہ دنیا بھر میں اربوں کی تعداد میں اس میچ کو دیکھنے والوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ بھارتی وزیراعظم عوام میں کتنے مقبول ہیں۔ ۔
گراونڈ کے باہر آئی سی سی کے ایک اہلکار جس کے ہاتھوں میں کم از کم کئی ہزار کے قریب ایسے ماسک تھے نے بتایا کہ کسی قسم کے سیاسی نشانات یا پوسٹر اور دیگر اشیا میدان میں لے جانا منع ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا کے سابق کپتان ممندر سنگھ دھونی کو بھی آئی سی سی نے بھارتی فوج کی ایک یونٹ کے نشان والے دستانے پہننے سے روک دیا تھا۔باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کے حامی شدت پسند ہندو کاروباری شخصیات نے حکومت ہند کی خواہش پر اس میچ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی نیت سے بڑی پیمانے پر فنڈنگ کی تھی۔ جس میں قیمت سے کئی گناہ زیادہ رقم ادا کر کے پاکستانی شائقین سے ٹکٹ خریدنا اور خصوصی پروازوں کا انتظام بھی شامل تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ میدان میں اس بار ماضی کے برعکس پاکستانی شائقین کی تعداد بہت کم تھی۔

Leave a reply