اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دس مہینے میں چوری ڈکیتی اورراہزنی کی 4 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
باغی ٹی وی: اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس ڈیٹا سامنے آگیا،جس کے مطابق شہریوں کے ساتھ صحافی، بیورو کریٹس، غیر ملکی اور اعلیٰ حکام سے بھی لوٹ مار کے واقعات ہوئے،جنوری 2023 سے اکتوبر تک راہزنی کی 2256 وارداتیں ہوئیں جبکہ گزشتہ سال راہزنی کی 1756 وارداتیں ہوئی تھیں۔
وفاقی دارالحکومت میں دس مہینے میں چالیس ڈکیتیاں، چوری کی 2060 وارداتیں رجسٹرڈ ہوئیں،دس مہینوں میں کروڑوں روپے مالیت کی 641 کاریں اور لاکھوں مالیت کے 3015 موٹر سائیکل چوری ہوئے، جبکہ گزشتہ سال 511 گاڑیاں اور 2654 موٹرسائیکل چوری ہوئے تھے۔
نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہےترجمان پولیس کے مطابق 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ پاکستانی دستاو یزات کے حامل 19 غیر ملکیوں کی تصدیق کےلیے نادرا کی مدد لی گئی ہے تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کیے جارہے ہیں،علاوہ ازیں رضاکارانہ طور پر آئندہ 48 گھنٹے میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔