ادارے پی ٹی ایم کے حوالہ سے قانون پر سختی سے عمل کریں، عدالت کا حکم

0
65

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کے حوالہ سے عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کی درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ادارے اپنے قوانین پرسختی سےمکمل عمل درآمد کریں،عدالت نے وزارت داخلہ سے تحریری جواب سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کیا ہے، عدالت نے منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو 3 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے.

واضح ہے کہ پی ٹی ایم کے خلاف یہ درخواست کرنل (ر) جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، دفاع، قانون و انصاف، پیمرا اور پی ٹی اے کےعلاوہ منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ ، علی وزیر اور منظور پشتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں اس لیے پابندی لگائی جائے۔ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔ پی ٹی ایم کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگائی جائے

Leave a reply