اداروں کیخلاف تنقید، سمیع ابراہیم پر مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید، سمیع ابراہیم پر مقدمہ درج کر لیا گیا

سمیع ابراہیم پر مقدمہ پنجاب کے ضلع اٹک میں درج کیا گیا ہے، تھانہ صدر میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سمیع ابراہیم نے یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا اور کہا کہ عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا ۔ عمران خان حکومت کا خاتمہ آئینی اور قانونی طریقے سے ختم ہوئی لیکن ملزم نے ریاست پاکستان کے حساس ادارے اور انصاف کے ادارے کے خلاف تحریک چلائی اور اداروں کا تشخص مجروح کیا درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ سمیع ابراہیم فوج اور عدلیہ میں تقسیم اور بحران کی کیفیت پیدا کرنا چاہتا ہے، سمیع ابراہیم نے اپنے یوٹیوب پر پاک فوج ،عدلیہ کے خلاف نازیبا پروپیگنڈہ کیا اور جذبات مجروح کئے، ایف آئی آر میں سمیع ابراہیم ولد نامعلوم لکھا گیا ہے، مدعی کا نام اختر جاوید ہے اور اٹک کا رہائشی ہے

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ سمیع ابراہیم نے ریاست پاکستان کے حساس ادارے اور انصاف کے ادارے کے خلاف پروپیگنڈہ کیا، تحریک چلائی، ملزم کے اس کام سے ریاست، قوم،اداروں کے تشخص، امن و سلامتی کو مجروح کیا، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

دوسری جانب اینکر سمیع ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اٹک میں اینکر پرسن سمیع ابرہیم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ سمیع ابرہیم کو گرفتار کرنے کے لئے حکومت کی تیاری مکمل۔

میری اپنی جان بھی اپنے ملک کے لئے حاضر ہے، لیفٹیننٹ ناصر حُسین خالد شہید کی والدہ

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

عمر کی طرح میری بھی جان اس مُلک کے لئے حاضر ہے۔کیپٹن عمر شہید کی بیوہ کے تاثرات

Comments are closed.