اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ ٹولز بنے یوٹیوبرز کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

0
34

اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ ٹولز بنے یوٹیوبرز کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا

یوٹیوبرز کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا کو پنڈی سے فون کی جھوٹی افواہ اڑائی گئی افواہ کے ذریعے چند یوٹیوبرز نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی ایک اور گھٹیا کوشش کی آئی جی کے پی کے نے فوری تردید کے ذریعے یوٹیوبرز کی اداروں کے خلاف مذموم مہم ناکام بنا دی ،آئی جی خیبر پختونخوا نے یو ٹیوبرز سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کسی نے رابطہ نہیں کیا، نہ ایسی کسی میٹنگ کے بارے مطلع کیا گیا ،نہ شریک ہوا اور نہ ہی ایسی کوئی ہدایات ملیں ، میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ کے پی پولیس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے گی، مجھے کسی کا فون نہیں آیا، نہ وزیراعظم کا،نہ مرکز سے، اور نہ کسی ادارے سے، نہ ہی کسی نے کوئی رابطہ کیا، معاشرے میں انتشار پھیلانے کے لئے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،

واضح رہے کہ ایک یوٹیوبر نے کہا تھا کہ آئی جی کے پی سےعمران خان کا لانگ مارچ روکنے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے، جس یوٹیوبر نے یہ بات کی وہ مسلسل اداروں کے خلاف پروپگینڈہ کر رہے ہیں ، دوسری جانب گرفتاری کے خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور دربدر پھر رہے ہیں

شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ” کا انعقاد

Leave a reply