اداروں کیخلاف ٹرولنگ کرنیوالے پانچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آ گئی

0
48
سنگاپور کی خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنیوالا لاہور سے گرفتار

اداروں کیخلاف ٹرولنگ کرنیوالے پانچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے کاروائی کی ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کو لاہور سمیت مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزمان اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے میں ملوث ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے

ایف آئی اے نے حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیاپر ٹرولنگ کرنے والے ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی کی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا،

واضح رہے کہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کی جا رہی تھی اور اس ضمن میں تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی اداروں ٹرولنگ کرنے والوں میں شامل تھے

خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

ماضی میں بھی اداروں نے جب کاروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا تو ملزمان نے اپنے ویڈیو بیان میں اس امر کا اعتراف کیا کہ انکا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،ایسی کئی اعترافی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں، دوسری جانب کئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ روپوش ہو چکے ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ گرفتار کر لیا جائے گا ، جس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے پی ٹی آئی نے ا س سے لاتعلقی ظاہر کی ہے، باخبر ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سر پرستو ں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تفتیش کرنے والے اداروں کا اس مہم کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دن رات تفتیش جاری ہے

Leave a reply