عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری
عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزرا کی ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہئیے چارصوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں لیکن اس وقت ملک میں ایک شخص کو اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے اور اسی فوج کے آفیسرز اور سپاہی دو صوبوں میں دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ فوج ، پولیس اور اس کے بعد عدلیہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور ساتھ کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ، اور کیا یہ شخص میرے ،میاں نواز شریف ، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے ۔ اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی حوس چڑھتے رہیں گے
قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خاتون سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے۔ ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے۔ ان دھمکیوں کو سنجیدہ نا لیا گیا تو یہ رواج بن جائے گا، انصاف اور قانون نافذ کرنے والوں کو ہر کوئی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، شہید بی بی ساری زندگی عدالتوں کا سامنہ کرتی رہی لیکن کسی نے ججز کو دھمکیاں نہیں دی۔ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا، ہم نے کبھی کسی جج کو دھمکی نہیں دی۔ یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے عمران خان ساری عمر عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے اس لئے اب خود کو قانون اور عدالتوں سے بالا سمجھتے ہیں۔ اپنے غلطی تسلیم کرنے بجائے تحریک انصاف کے رہنماء اب بھی ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے۔ یہ ملک جام کرنے کے منصوبا بھی بنا رہے اور گرفتاری کے ڈر سے چھپ بھی رہے
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش