عبدالاکبر چترالی حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھیں گے تو ریفرنس آسکتا ہے: ایاز صادق

0
25

لاہور:اسلام آباد : جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالکبرچترالی نے ایاز صادق کی دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا ایاز صادق کون ہوتا ہے ، مجھے دھمکی دینے والا، میرے خلاف ریفرنس تیار ہے تو لے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے رکن نے وفاقی وزیر ایاز صادق کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہ میرے خلاف ریفرنس تیار ہے تو لے آئیں دھمکی کیوں دیتےہیں، ایاز صادق مجھے دھمکی دینے والا کون ہوتا ہے۔

مولانا عبدالکبر چترالی کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کی حیثیت کیا ہے ، پیر کو ایاز صادق میرے خلاف ریفرنس لے آئے ، میں ایاز صادق کے ریفرنس کا جواب دوں گا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے پیسے میں عدالت سے جاکر لےسکتا ہوں، ڈی سیٹ ہونےسےنہیں ڈرتا،سودی نظام کے خاتمے کیلئے لڑتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اگلے الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ ہولڈر ہے ، اس لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی کیا حیثیت ہے ، میں اپوزیشن لیڈر کو قبول نہیں کرتا ، جس کا حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو درد ہے۔

مولانا عبدالکبر چترالی نے مزید کہا کہ دین کے لیے ڈی سیٹ ہونے پر خوش قسمت ہو ں گا ، حلقہ این اے ون کا ممبر ہوں اللہ کے سامنے بھی نمبر ون بن جاؤں گا ، انھوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ، یہ چترال کے لئے ایک یونیورسٹی نہیں بنا سکتے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ عبدالاکبر چترالی حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھیں گے تو ریفرنس بھی آسکتا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عبدالاکبر چترالی صاحب آپ کو کرسی عزیز ہے یا حلقے کے عوام کے مسائل اہم ہیں، آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا،آپ کو ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، ان کے خلاف ریفرنس بھی تیار ہے لیکن یہ سب کے دوست ہیں اس لئے کارروائی نہیں کر رہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اگرعبدالاکبر چترالی حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھیں گے تو ریفرنس بھی آسکتا ہے، ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر وزیر خزانہ مفتاح صاحب سے مسائل حل کروائیں گے۔

Leave a reply