سارے چوراکٹھے ہوجائیں توسمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدارآگیا:شبلی فراز

0
21

لاہور :’سارے چور اکٹھے ہو جائيں تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگيا ہے‘،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اے پی سی حکومت پر پر دباؤ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے، کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن سیاست کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتی ہے، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف اپنے پختہ عزم پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات مزید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمان کو ذاتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ڈھال بنایا ہوا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ جب سارے چور اکٹھے ہو جائيں تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگيا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزيشن کی پیاس نہیں بجھ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن کی یہ پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف کیا کچھ نہیں کہتی رہیں، اپوزیشن والے مل کر صرف این آر او مانگ رہے ہیں، عمران خان نے این آر او نہ دینے کا فیصلہ کیا تو یہ لوگ اے پی سی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے، جس کا دل چاہے خطاب کر لے لیکن اپوزیشن کو پیغام ہے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

Leave a reply