پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت، ذمہ داروں کو سخت سزا دیں‌گے ، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

0
38

لاہور: صلاح الدین کی موت کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی طرف سے پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت یا غیر قانونی حراست کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاران کے لئے ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری شدہ مراسلے میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زیر حراست ملزمان کی ہلاکت پر اظہار برہمی کیاہے اور مستقبل کے لئے اس قسم کے واقعات کو ناقابل قبول بھی قرار دیاہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہاہے کہ کسی بھی ضلع سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آنے پر متعلقہ ایس پی اور سرکل افسر کے ساتھ ڈی پی او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان نے خبردار کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اور قانون ہاتھ میں لینے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ کو زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ پر فوری کاروائی کیلئے اسٹینڈنگ ہدایات جاری کردی ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے زیر حراست ہلاکتوں کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے۔آئی جی نے یہ بھی کہا کہ تمام فیلڈ افسران جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں

Leave a reply