fbpx

اگرپیپلزپارٹی نہیں دے گی توہم بھی نہیں دیں گے استعفے: نوازشریف اپنی زبان سے مکرگئے

اسلام آباد: اگرپیپلزپارٹی نہیں دے گی توہم بھی نہیں دیں گے استعفے:نوازشریف اپنی زبان سے مکرگئے،اطلاعات کے مطابق پچھلے چند دنوں سے ن لیگ بہت مشکل میں ہے اوریہ بھی معلوم ہو اہےکہ نوازشریف نے پی پی کے حوالے سے بہت سخت ریمارکس دیے ہیں ،

ن لیگی حلقوں کی طرف سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سمیت اکثریت نے اکیلے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیں اسمبلیوں سے نکلوانا چاہتی ہے اورخود موجیں کرنا چاہتی ہے ،

نوازشریف نے کہا کہ جب تک اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہو جائے استعفے نہیں دیں گے۔اکثریتی نے رائے دی ہے کہ پیپلزپارٹی اسمبلیوں میں موجود رہے اور ہم استعفی دے دیں درست اقدام نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نوازشریف نے کہا تھا کہ وہ اسمبلیوں سے استعفے دے رہے ہیں لیکن آج تک وہ وعدہ پورا نہیں کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.