طالبان اگر دشمنی چاہتے ہیں تو ہم تیارہیں‌ : افغان صدرکی دھمکی : اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ امریکہ طلب

0
26

کابل: طالبان اگر دشمنی چاہتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے: افغان صدر اشرف کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دی ہے کہ وہ اگر دشمنی چاہتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سیاسی راستہ اختیار کرنا ہے یا جنگ لڑنی ہے؟

افغان صدر کی جانب سے طالبان کو یہ پیغام نئے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کی تعیناتی کے موقع پر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے وزرا کی تعیناتی سے سیکیورٹی کے ادارے مضبوط ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں وطن کی راہ میں جان کی قربانی دینا فخر کی بات ہے لیکن ہم زندگی چاہتے ہیں۔ ایک ایسے ملک میں جو امن وامان جیسے سب سے بنیادی حق سے محروم ہے۔ اشرف غنی نے کہا ہے کہ کیا 43 سالہ جنگ ہمارے ملک کیلئے کافی نہیں؟

ادھر طالبان نے چوبیس گھنٹے میں فریاب صوبے کے گیارہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا ہے۔ سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفت وشنید کے لیے اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ امریکا کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دونوں افغان رہنما 25 جون کو واشنگٹن پہنچیں گے جہاں امریکی انخلا کے بعد سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اشرف غنی کے نامزد کردہ نئے وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں، ہتھیار حکومت فراہم کرے گی۔

Leave a reply