فضل الرحمن کاکردارسب جان چکے:ن لیگ ساتھ دےتو ہمارامسشترکہ دشمن ہماراپیچھاچھوڑدےگا:قمرزمان کائرہ

لاہور:مولانا فضل الرحمن کا کردارسب جان چکے:ن لیگ ساتھ دے توہمارا مسشترکہ دشمن ہمارا پیچھا چھوڑدےگا:اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ ساتھی خود حکومت کو گرانا ہی نہیں چاہتے ،

قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ اگر مسلم لیگ ن ہمارا ساتھ دے تو ہماری منزل آسان ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کھل کر سامنے آگئی کہ وہ حکومت کو گھر بھیجنا نہیں چاہتے ، مولانا فضل الرحمان سے پوچھا جائے کہ وہ کیوں حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

این اے 249کے معاملے پر بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جیت کو دھاندلی کےنعروں میں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، میڈیا نے سارا دن الیکشن کور کیا کسی نے دھاندلی کی شکایت نہیں کی ،

قمرزمان کائرہ کہتے ہیں‌ کہ کوئی الیکشن ایسا نہیں ہوا جس کا نتیجہ 8 گھنٹے سے پہلے جاری ہوا ہو ، کہا گیا 180پولنگ اسٹیشنز پر ہم جیت رہے تھے لیکن بعد میں پیپلزپارٹی کی لیڈ رہی ،

ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ ن لیگ نے ایک نعرے بازی شروع کردی گئی الیکشن چوری ہوا ، ڈسکہ ٹو ہوگیا، پہلے ہمیں بھی نتائج کی تاخیر پر شکایت تھی ، بعد میں پریزائیڈنگ آفیسر نے نتائج میں تاخیر کی وضاحت دی

Comments are closed.