مزید دیکھیں

مقبول

وزیر صحت سے مصری سفیر کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور مصر میں صحت کے شعبے میں تعاون...

ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون...

گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد...

سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) سٹیٹ...

اگرگندے انڈے مارنے کا سلسلہ نہ روکا گیا توپھرسب کس کی باری آئے گی:بلاول بھٹو نے اشارہ دے دیا

کراچی :اگرگندے انڈے مارنے کا سلسلہ نہ روکا گیا توپھرسب کس کی باری آئے گی:بلاول بھٹو نے اشارہ دے دیا،اطلاعات کےمطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں کیپٹن صفدر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ یہ ایک گھٹیا رجحان ہے، جس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے:اس طرح کے افسوسناک واقعات معاشرے میں تنزلی کی نشاندہی کرتے ہیں

بلاول بھٹو زرداری مزید کہتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات معاشرے کے دیگر حصوں کا رُخ کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اگر اجتماعی طور پر اس طرح کی کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور روکتھام نہ کی گئی توآئندہ کوئی بھی اس طرح کے حملوں سے محفوظ نہیں ہوگا

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم عدم رواداری کو بڑھاوا دے رہے ہیں:یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی اختلاف اب ذاتی دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے:

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں نے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر ہماری تاریخ میں ایک بدصورت باب کا اضافہ کیا ہے: بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ یہ باب ہمارے ملک کے معاشرتی و سیاسی صورت کے لیئے باعثِ بدنامی ہے: