اگرامن ہی نہ رہےتوپھرجیتی جنگ بھی ہاربن جاتی ہے :مبشرلقمان نےافغانستان کی تباہی پرارسطوکاقول پیش کردیا

0
54

لاہور:اگرامن ہی نہ رہےتوپھرجیتی جنگ بھی ہاربن جاتی ہے:مبشرلقمان نےافغانستان کی تباہی پرارسطوکا قول پیش کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں آج ایک سکول کوجس طرح راکٹوں اورگولوں سے اڑادیا گیا اوروہاں علم کی روشن شمعیں بھجادی گئیں اس پرجہاں حکومتوں‌کے ردعمل آرہے ہیں وہاں‌ پاکستان کے سینیئر تجزیہ نگارمشرلقمان نے بھی بڑی خوبصورت بات کی ہے

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں یا دنیا کے کسی ملک یا خطے میں اگرامن ہی نہ رہےتوپھرجیتی جنگ بھی ہاربن جاتی ہے ،

 

مبشرلقمان مشہورفلسفی ارسطو کا ایک مشہورقول نقل کرتے ہوئے اس تباہی کے متعلق کچھ یوں کہتے ہیں‌ کہ "جنگ کو جیتنے کے بجائے امن کو منظم کرنا زیادہ مشکل ہے۔ لیکن اگر امن ہی قائم نہ کیا جاسکے تو فتح کے ثمرات ضائع ہوجائیں گے۔

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ انہیں اس سانحے کا بہت ہی شدید دکھ ہے ، جہاں مسلمان رمضان المبارک کے مہینے کی رحمتیں اوربرکتیں سمیٹتے ہوئے عید کی خوشیاں منانے کی تیاریوں میں مصروف تھے وہاں ان ان خوشیوں‌کوغارت کردیا گیا ، وہ کہتے ہیں کہ وہ تو ساری زندگی اس سانحے کو نہیں بھول سکتے جب والدین عید کی خوشیوں میں شامل ہونے والی اپنی بیٹیوں کی گھروں میں آمد کی منتظرتھیں اب وہ گھرغموں اوردکھوں کے ٹھکانے بن گئے ہیں ،

یاد رہےکہ آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول پر راکٹ حملے میں 50 طالبات سمیت 75افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اوردرجنوں زخمی موت وحیات کی کشمکش میں تڑپ رہے ہیں‌

Leave a reply