یوکرین نے اگرکریمیہ پرحملہ کیاتوپھریہ بھی یاد رکھےکہ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے: روس

0
25

روس نے کریمیہ پر یوکرین کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ اس حملے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔روئیٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی خبر کے بعد روس نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے کریمیہ پر ممکنہ حملے کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ کریمیہ کا علاقہ بین الاقوامی طور پر یوکرین کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس پر روس نے 2014ء میں قبضہ کرلیا تھا۔

یوکرین،طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، وزیرداخلہ،وزارت کے دیگرحکام سمیت 16 افراد ہلاک

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ کریمیہ کا جزیرہ یوکرین کے ان علاقوں کی طرح تاریخی لحاظ سے روس کا حصہ شمار ہوتا ہے جن پر فروری 2022ء میں جنگ کے آغاز پر روس نے قبضہ کیا تھا۔ روس نے یوکرین پر حملے کے بعد اس کے جنوب مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا اور روس اور کریمیہ کے درمیان ایک پل بنا کر کریمیہ کو یوکرین کے خلاف اپنے آپریشن کے اہم اڈے کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفتر کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی اور اسے روسی سرزمین پر حملہ کی اجازت دینا بذات خود بہت خطرناک کام ہے اور اس کا مطلب جنگ کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرنا ہے جو عالمی امن و امان اور خصوصاً یورپ کے مرکزی اور مغربی ممالک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہوگی۔

چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

یاد رہے کہ یوکرین نے جنگ کے دوران کریمیہ پل پر حملہ کرکے اس کے ایک حصہ کو تباہ کر دیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہمارس 22 میزائلوں کی فراہمی کے بعد یوکرین نے روس کی پیش قدمی کو روک دیا اور فروری 2022 میں روسی قبضے میں گئے اپنے 40 فیصد علاقے کو واپس لے لیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ یوکرین کو امریکی اسلحہ کے کریمیہ میں استعمال سے روک پائے گا تو اس کے جواب میں نیڈ پرائیس نے کہا کہ کریمیہ کا علاقہ یوکرینی سرزمین کا حصہ ہے اور واشنگٹن کی ایف کو اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے لازمی ہتھیار فراہم کرتا رہے گا۔

Leave a reply