fbpx

اگرتم آپس میں لڑو گے توپھرہم اقتدارکبھی بھی حاصل نہیں کرسکیں گے:مولانا فضل الرحمن کودپڑے

لاہور:اگرتم آپس میں لڑو گے توپھرہم اقتدارکبھی بھی حاصل نہیں کرسکیں گے:مولانا فضل الرحمن کودپڑے،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں سخت بیان بازی نے مولانا فضل الرحمن کوبہت غمگین کردیا ہے

دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی اس لفظی گولہ باری سے جتنا زیادہ نقصان مولانافضل الرحمن کا ہوا ہے کسی اورکو شاید نہ پہنچا ہو، اسی لیے مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کرکے دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روکنے کی اپیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطے میں پارٹی رہنمائوں کو مزید بیان بازی سے روکنے کا مشورہ دیا،

جس پرآصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن کوکھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ کا پتہ نہیں چلتا کہ آپ کیا چاہتے ہیں اورکس کے ساتھ ہیں ،

جس پرمولانا نے معذرت خوانہ اندازسے کہا کہ میں دونوں کے لیے قربانی دے رہا ہوں ،مولانا فضل الرحمان نے درخواست کی کہ براہ کرم ایک حلقے کی وجہ سے آپس میں جنگ کا ماحول نہ بنائی، دونوں جماعتیں فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیں۔

جس پرآصف علی زرداری نے مولانا سے کہا کہ یہ مشورہ ن لیگ دیں جن کی اپنی زبانیں بھی نہیں اورجن کے پاس جھوٹ کے علاوہ سیاسی ہتھیار بھی نہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.