اگرکسی نے پہلے سمندرمیں چلتا ہوا بحری جہازدوٹکڑے ہوتے نہیں دیکھا توآج دیکھ لیں‌: ویڈیووائرل

0
58

انقرہ:اگرکسی نے پہلے سمندرمیں چلتا ہوا بحری جہازدوٹکڑے ہوتے نہیں دیکھا توآج دیکھ لیں‌: ویڈیووائرل ،اطلاعات کے مطابق ترکی میں طاقت ور لہروں نے ایک بحری جہاز کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جس سے 3 سیلرز ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک میری ٹائم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا تھا، جب ترکی کے ساحلی علاقے میں سمندر میں موجود ایک بحری جہاز کو طاقت ور لہروں نے زد پر لے لیا۔

ترکی کے صوبہ بارتن میں بحر اسود میں رواں ماہ کے اوائل میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو جہاز پر لگے کیمروں میں فلم بند ہوگئی تھی، جسے ترک میری ٹائم اتھارٹی نے جاری کر دیا۔

جہاز پر عملے کے 13 افراد سوار تھے، جن میں سے تین اس وقت ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب خراب موسم کے باعث جہاز ٹوٹ کر غرق ہو گیا، جب کہ باقی کو بچا لیا گیا.

 

بارتن کے گورنر نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ کارگو جہاز تھا جس کا نام ارون تھا اور جارجیا سے بلغاریہ جا رہا تھا، حادثے میں مرنے والے یوکرینی عملے کے افراد تھے، جہاز نے خراب موسم کے باعث بارتن پورٹ پر پناہ لی ہوئی تھی.

روسی ذرائع نے کہا کہ بحری جہاز پر صرف 2 افراد روسی شہری تھے، جہاز یوکرینی کمپنی اروِن شپنگ لمیٹڈ کا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح طاقت ور لہریں ٹھوکریں مار مار کر جہاز کو دو ٹکڑے کرتا ہے، یہ ویڈیو اس جہاز کے ٹوٹنے کے آخری لمحات پر مبنی ہے۔

Leave a reply