عفت عمرپھرایکسپوزہوگئیں،طاقتورشخصیت کے گھرکرونا ویکسین لگوانے کےباوجود غلط بیانی پرمجبور

0
31

لاہور:عفت عمرپھرایکسپوزہوگئیں،طاقتورشخصیت کے گھرکرونا ویکسین لگوانے کےباوجود غلط بیانی پرمجبور،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرعوام کی طرف سےاداکارہ عفت عمر کے بارے میں بہت ہی سخت ردعمل آرہا ہے

 

اس ردعمل میں صارفین کا کہنا ہےکہ ایک طاقتورسیاسی شخصیت کے گھرمیں بیٹھ کرجس طرح عفت عمر نے کرونا ویکسینیشن کروائی ہے اس سے ایک نہیں دوپاکستان کا تصورپھرزندہ ہوگیا ہے ،

اس‌ حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ نہ تو عفت عمر کی عمراس حد تک پہنچی ہے کہ جن کے لیے کرونا ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے ،اور نہ ہی کوئی ایسی ہنگامی صورت حال تھی

اس سلسلے میں عماد یوسف کہتے ہیں کہ یہ بی بی بڑی عجیب رویے کی مالک ہےکہ نہ تو60 سال کی اس عمر کو پہنچی ہیں کہ جن کے لیے حکومت کی طرف سے ترجیحا کرونا ویکسین لگوانا ضرور ہے الٹا یہ بی بی دوسروں کو اخلاقیات کا درس دیتی اوراپنی حالت اتنی پتلی ہے کہ اس پرتبصرہ کرنا بھی مناسب نہیں

 

دوسری طرف ماریہ میمن کہتی ہیں کہ عفت عمر کی ڈرامے بازیاں اچھی نہیں ایک توکرونا ویکسین لگوارہی ہیں اوردوسرا پھرجھوٹ بھی بول رہی ہیں ، ان کو اپنے رویے پرنظرثانی کرنی ہوگی

 

دوسری طرف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے اور اثر ورسوخ استعمال کرکے ویکسین لگانے کی خبرپر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ یہ کورونا ویکسین نہیں بلکہ Cansino ٹرائل ویکسین کا شاٹ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اس چیز کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ یہ کورونا ویکسین نہیں بلکے Cansino ویکسین کا ٹرائل شاٹ تھا جو کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا یہ غیر قانونی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملے کو گھر بلایا اور اپنے رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگوائی،کورونا ویکسین لگوانے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل تھیں۔

 

 

تاہم اپنی ٹویٹ کے جواب میں صارفین کے رد عمل کے بعد انہوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ جس ویکسین کا ذکر عفت عمر کررہی ہیں اسکا تو دوسرا شاٹ لگتا نہیں وہ سنگل شاٹ ہے۔

Leave a reply