آئی ایم ایف کا ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ

0
94
IMF

آئی ایم ایف نے رواں ماہ ستمبر میں ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا ، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے لیے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہوگا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ پر ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں لیکن پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں مل سکی . ایف بی آر حکام نے بھی ورچوئل مذاکرات میں محصولات شارٹ فال پر بات چیت کی جبکہ وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، آئی ایم ایف کو دوست ممالک سے قرض رول اوور اور نئے فنانسنگ اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، آئندہ ہفتے تک دوست ممالک سے قرض رول اوور ہونے کی ٹائم لائن دی ہے،آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے لیے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہوگا، آئی ایم ایف نے رواں ماہ ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال بھی پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا نہ کیا تو ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر حکام سے پلان طلب کیا جائے گا، اگر 12 ارب ڈالر کا قرضہ نہ دیا جا سکا تو ایف بی آر کو مزید ٹیکس وصول کرنے کے لیے قدم اٹھانا پڑے گا۔

سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

Leave a reply