افتخار درانی اسلام آباد پولیس کی حراست میں نہیں،رپورٹ عدالت جمع
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کی مبینہ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ افتخار درانی اسلام آباد پولیس کی حراست میں نہیں ہیں ،افتخار درانی کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے،افتخار درانی کے وکیل شیر افضل مروت راولپنڈی بینچ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے عدالت نے وکیل شیر افضل مروت کی واپسی تک سماعت میں وقفہ کردیا
دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں افتخار درانی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاپتا افتخار درانی کی فیملی وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔ دوسرے فریق کی جانب سے ایس پی سی آئی اے انویسٹی گیشن رخسار مہدی اور وکیل پولیس طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے پولیس کے وکیل نے بتایا کہ مقدمہ درج ہو چکا ہے پولیس اپنا کام کرے گی ، افتخار درانی کے وکیل شیر افضل مروت نے ایس پی سی آئی اے رخسار مہدی پر اعتماد کا اظہار کیا اور عدالت میں کہا ہمیں ایس پی رخسار مہدی پر پورا اعتماد ہے وہ اسلام آباد پولیس کے واحد اچھی ساکھ والے افسر ہیں ،عدالت نے پولیس کو افتخار درانی کی بازیابی کے لئے چارروز کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی
واضح رہے کہ 3 اگست آدھی رات کو افتخار درانی کو مبینہ طور پر گرفتار یا اغوا کیا گیا، 7اگست کواسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی اورچیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو نوٹس بھیجتے ہوئے کل افتخار درانی کو پیش کرنے کا کہا ، 8 آگست اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈاکٹرافتخار درانی ان کی حراست میں نہیں ہیں
افتخار درانی تحریک کے دور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا ،افتخاردرانی نے 2013 میں حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم میں مواصلات کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں
تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم