افتخار ٹھاکر کی ڈگری پر نیویارک اکیڈمی نے سوالات کیوں اٹھائے؟‌

0
39

معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ کیرئیر کے آغاز کی بات ہے کہ میں ایک ڈرامہ کرنے کے لئے امریکہ گیا ، وہاں میرا جھگڑا کسی بندے سے ہو گیا وہ بہت طاقتور تھا ، ڈرامہ ختم ہو گیا پاکستان واپس جانے کا وقت آگیا ، میں‌نے محسوس کیا کہ یہ بندہ تو بہت طاقتور ہے شوبز حلقوں میں اسکا بڑا نام ہے او یہ مجھے کسی صورت وہاں کام نہیں‌کرنے دے گا. میں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ بات کی اس نے کہا کہ تم کچھ عرصہ یہیں رہو،جب اسکا غصہ ٹھنڈا ہوجائیگا تب واپس چلے جانا. مجھے اسکا مشورہ سمجھ میں آیا لہذا میں نے نیویارک میں‌قیام کیا ، میں نے بی اے کر رکھا تھا ، اپنی ڈگریاں پاکستان سے منگوائیں لیکر نیویارک اکیڈمی چلا گیا ، کہ کچھ پڑھ لوں ، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا بی اے ہے

ہمارے لئے میٹرک ہے ، میں بہت پریشان ہوا ہمت نہ ہاری اور دوبارہ سے پڑھائی کی ڈگری لی، سوا تین سال وہاں رہا، وہاں مجھے اچھی نوکری مل گئی ، پانچ لاکھ مہینہ اور ایک گاڑی تھی میرے پاس ، لیکن میں نے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا تومیری کمپنی والے حیران ہوئے بولے کیوں جا رہے تو میں‌نے کہا کہ میرا مشن تھا پڑھنا وہ میں نے پڑھ لیا اب میں اپنے ملک واپس جائونگا مجھے واپس آکر افتخار ٹھاکر بننا تھا لہذا میں واپس آیا اور ویسے بھی اس ملک نے مجھے عزت دی تھی میں کیسے اسکو چھوڑ‌سکتا تھا.

Leave a reply