اداکارافتخار ٹھاکر اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی صحت کے حوالے سے گفتگو کی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں جتنا بھی بیمار پڑ جائوں کبھی بھی دوائی نہیں کھاتا. انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے میں نے سر درد کی گولی نہیں کھائی. انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی بھی شکایت نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں پانچویں جماعت میں تھا تو میرے ایک دوست کو خون کی ضرورت پڑی تو میں نے پہلی بار خون کا عطیہ دیا تب سے خون کا عطیہ کرتا آرہا ہوں۔
افتخار ٹھاکر نے دعوی کیا کہ ”جو انسان ہر 90 دن کے بعد خون کا عطیہ کرتا ہے اسے کبھی دل کا دورہ پڑنا یا فالج جیسا کوئی مرض لاحق نہیں ہوسکتا”۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ کیونکہ زندگی میں ، میں نے جو بھی کام کیا اس میں مجھے کامیابی ملی، بعض اوقات مجھے ناکامی بھی ہوئی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور لگا رہا. انہوں نے کہا کہ انسان کو محنت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، آپ محنت کرتے رہیں باقی سب خدا کی ذات پر چھوڑ دیں آپ کو آپکی منزل ضرور ملے گی.
شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت