وہی ہو گیا جس کا تھا انتظار،بھنگ کی کاشت منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا

0
74
وہی-ہو-گیا-جس-کا-تھا-انتظار،بھنگ-کی-کاشت-منصوبہ-کا-افتتاح-کردیا-گیا #Baaghi

وہی ہو گیا جس کا تھا انتظار،بھنگ کی کاشت منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت منصوبہ کا افتتاح کردیا موٹر وے کے قریب کلیام میں ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت شروع کردی گئی پی سی ایس آئی آر اور ایگریکلچر یونیورسٹی ملکر پائلٹ پر کام کریں گی

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا آج افتتاح کیا گیا،بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے، ان ڈور کاشت کی جا رہی ہے،اس منصوبے کو ’ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ پروگرام 2021‘ کا نام دیا گیا ہے انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہم بھنگ کی مصنوعات کی برآمد بھی شروع کریں گے جس سے کثیر زر مبادلہ حاصل ہوگا، بھنگ کے پودے سے کشید کردہ 1 لٹر سی بی ڈی تیل کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔ یہ تیل ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ایک ایکڑ سے 10 لیٹر کی پیداوار ہوتی ہے ہم بہت فخر کے ساتھ منفی پہلو رکھنے والی اس فصل کا مثبت استعمال کریں گے اربوں ڈالر کی یہ مارکیٹ ہے اور پاکستان نے جلد از جلد اس دوڑ میں شامل ہونا ہے کیونکہ ہماری آب و ہوا اس کے لیے سازگار ہے اس کا ایک بیج بھی 12 ڈالر کا ہوتا ہے تو ہم بیجوں کی بھی پیداوار شروع کریں گے

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح اگست میں کرنا تھا جو نہیں ہو سکا، آج افتتاح کیا گیا ہے، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ سے ادویات بنانے کا منصوبے پر کام جاری ہے، ہری پور کے قریب پائلٹ پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے ، ہماری کوشش ہے ایکسپورٹس کو بڑھایا جائے،باہر سے کمپنیاں یہاں آکر پلانٹس لگائیں گی،

بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

بھنگ سے ادویات بنائیں گے،اطلاعات سے ہٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، وزیر سائنس شبلی فراز

قبل ازیں جب فواد چودھری وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی تھے تو انہوں نے بھی بھنگ کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا، ایک بار فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار ریجن بھنگ کی پیداوار کے لیے بہترین ریجن ہے، حکومت اب خود بھنگ کی کاشت کرے گی۔ ہمیں صنعتی طور پر بھنگ کے پودوں کے استعمال کا لائسنس ملا ہے، بھنگ کے حوالے سے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے تاریخ رہی ہے 2016 کے بعد ایک انقلابی ریسرچ بھی سامنے آئی کہ بھنگ میں موجود عنصر کے اثرات شدید درد کے مریضوں کے لیے اہم کردارادا کرتے ہیں، چین اب 40 ہزار ایکٹر، کینڈا 1 لاکھ ایکٹر پر بھنگ کی کاشت کر رہا ہے بھنگ کے پودے سے فائبر بھی بنتا ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے مفید ہے، کپاس کی پیداوار کم ہونے پر بھنگ کا پودا اس کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔ حکومت فی الحال خود بھنگ کی پیداوار پر مزید ریسرچ اور سیف گارڈ طے کرے گی، یہ پودا حکومت خود پیدا کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر کو جاری کیا گیا جو کہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ ملے گی ۔

واضح رہے کہ فروری میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں چرس و دیگر منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے جس کے پیش نظر حکومت وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ایک فیکٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں چرس سے دوا تیار کی جائے گی، ہم ہر سال ہیروئن، چرس اور افیون بڑی مقدار میں پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلاتے ہیں ۔

یاد رہے کہ فروری میں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے کرتے ہوئے پااکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ منشیات کو ادویات میں استعمال کے لیے شہریار آفریدی نے درست بات کی ہے ، منشیات کو ضائع کرنے کے بجائے ادویات میں استعمال کیا جائے تو یہ ایک مثبت کام ہوگا ۔

@MumtaazAwan

Leave a reply