آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد میں ایک خاص طبقےکے خلاف آپریشن کے احکامات

0
22

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد میں ایک خاص طبقےکے خلاف آپریشن کے احکامات ،اطلاعات کے مطابق آج آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے

آئی جی اسلام آباد کے حکم پر ایس پی سٹی محمد عمر خان کی سربراہی میں پولیس ٹیموں کا اٹھال گاوں میں آپریشن کیا گیا ، دوسری طرف ایس پی سٹی محمد عمرخان کہتے ہیں‌ کہ پولیس ٹیموں نے اٹھال گاوں میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا،

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران گاوں کے داخلی خارجی راستوں پر پکٹس قائم کی گئیں، ایس پی سٹی کہتے ہیں کہ گاوں میں آنے اور جانے والی ہر گاڑی، موٹرسائیکل، اشخاص کو چیک کیا گیا

ایس پی سٹی محمد عمرخان کہتے ہیں‌ کہ گاوں میں 150گھروں، 45 دکانوں کو بھی چیک کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 09منشیات فروشوں، ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا،

ایس پی سٹی کہتے ہیں کہ 11 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی کی گئی، ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ کریک ڈاون میں 7.22 کلوگرام چرس، 120 لیٹر شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا گیا،

محمد عمر خان نے کہا ہےکہ کریک ڈاون کا مقصد منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے

Leave a reply