آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اہم اقدام: ہائیکنگ کے لئے جانیوالے شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

0
29

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اہم اقدام،ہائیکنگ کے لئے جانیوالے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ٹریلز پرپولیس فورس تعینات کرنے کا فیصلہ۔راستہ بھول جانے والے شہریوں کو تلاش کرنے اور رہنمائی کیلئے ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریل تھری اورفائیو کا دورہ کیا۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر بھی ہمراہ تھے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو دوران ہائیکنگ مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریلز کی سرویلنس کی جائے گی۔پولیس فورس میں لیڈی فورس بھی ہوگی۔ ٹریلز کے پارکنگ ایریاز اور مارگلہ روڈ پر بائیسکل فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ پولیس فورس وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈکے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن رکھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کے اہلکار بھی پولیس فورس کے ساتھ تعینات ہوں گے۔کسی بھی کال پر پولیس کی ٹیم فوری ریسپانس کرے گی۔ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔

Leave a reply