آئی جی کی تقرری بارے دیا سندھ حکومت نے وزیر اعظم کو اختیار

0
26

آئی جی کی تقرری بارے دیا سندھ حکومت نے وزیر اعظم کو اختیار

باغی ٹی وی :صوبائی حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی ملاقات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق کو نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے پانچ نام بھیجے گئے ہیں، ان میں سے جس کو بھی چاہیں وزیراعظم سندھ کا پولیس سربراہ نامزد کردیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے نئے آئی جی سندھ کے لیے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، کامران فضل، انعام غنی، غلام قادر تھیبو اور مشتاق مہر کے نام بھیجے گئے ہیں۔قواعد وضوابط کے مطابق کوئی بھی صوبہ چیف سیکریٹری یا آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین نام وفاق کو بھیج سکتا ہے اور یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو ذمہ داری تفویض کرتے ہیں؟

حکومت سندھ موجودہ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کےلیے سندھ کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ پی پی کی موجودہ حکومت کو سابقہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے بھی مسئلے مسائل تھے اور وہ ان کے ساتھ بھی کام کرنے میں دشواری محسوس کرتی تھی۔
دلچسپ امر ہے کہ ماضی میں یہ روایات رہی ہے کہ ن لیگ نے جب اپنے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے وفاق میں قائم یوسف رضا گیلانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان کے آئی جی کو تبدیل کردیں تو بحیثیت وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایسا نہیں کیا۔ اسی طرح ن لیگ نے بھی ماضی میں پی پی کی درخواست پر آئی جی کی تبدیلی سے انکارکیا۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے تین نام باضابطہ طور پر وفاق کو بھیج دیئے۔

آئی جی سندھ ہو گا کون؟ سندھ نے وفاق کو بھجوائے تین نام

سیکریٹری سروسز نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو غلام قادرتھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر کے نام بھیجے۔ اس حوالے سے پیر کو وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلی کے خطوط کی کاپیاں بھی منسلک ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ دیگر صوبوں کی طرح تین ناموں کا پینل بھیج دیا۔

Leave a reply