پی ٹی آئی ممبران کی حراست کا معاملہ، آئی جی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی۔
islamabad highcourt

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران کو حراست میں رکھنے کیخلاف درخواست پر آئی جی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی-

باغی ٹیی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 6 ممبران قومی اسمبلی کی پنجاب ہاؤس میں حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پرسماعت کی، آئی جی اسلام آباد عدالتی حکم پرپیش ہوئے،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے پوچھا کہ کوئی چارممبران قومی اسمبلی آپ کی حراست میں ہیں؟ جس پر آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعلقہ پولیس افسر کی جانب سے بتایا گیا رکن قومی اسمبلی ریاض خان بیرون ملک ہے جبکہ 3 رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کچھی، عثمان علی اور دیگر اپنی رہائش گاہ پرموجود ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وہ ڈی پی او کیسے کنفرم کریں گے کہ تینوں ممبران قومی اسمبلی اپنی رہائش گاہ پرموجود ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی۔

ملک میں چند مقامات پر بارش بیشتر علاقوں میں موسم گرم

9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا پلان مرتب

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

Comments are closed.