آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0
37

آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،

پولیس سروس گریڈ 21 کے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پولیس سروس گریڈ 21 کے خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے سی ایس اے اور نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں

قبل ازیں گزشتہ روز آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او گجرات کو عہدے سے ہٹا دیا محمد عمر فاروق سلامت کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ایس پی انویسٹیگیشن گجرات عمران رزاق کو ڈی پی او گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

علاوہ ازیں سپیشل برانچ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا بی اے ناصر کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس تعینات کردیا گیا ہے

آئی جی پنجاب کے تبادلے کیخلاف درخواست،چیف جسٹس نے ایسے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار ہوا پریشان

اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی 60 نشستیں ، 20 سیٹیں خالی

Leave a reply