عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا

لاہور – عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا
تفصیل کے مطابق عدالت نے نگران حکومت پنجاب کی جانب سےآئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کامعطل کیاگیا نوٹیفکیشن بحال کردیا
عدالت نے حکومت پنجاب اور فریقین سے جواب طلب کرلیا ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی ،برطرف آئی جی پنجاب کےوکیل اشتیاق اے خان نے دلائل دئیے، نگران حکومت پنجاب نےآئی جی جیل خانہ جات کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا۔موقف،نگران حکومت کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی برطرفی کاکوئی استحقاق نہیں۔ نگران حکومت کا کام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کی معاونت ہے۔عدالت آئی جی جیل خانہ جات کی برطرفی کاحکم کالعدم قرار دے۔استدعا
جس پر عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا،نگران حکومت پنجاب کی جانب سےآئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کامعطل کیاگیا نوٹیفکیشن بحال کردیا،عدالت نے حکومت پنجاب اور فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے –

Leave a reply