آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0
30
sugar

لاہور:آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2067 مقدمات درج اور2904 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کو خفیہ نگرانی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

 

ادھرپنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ صدر پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں  خطرناک ساجی شیخ ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا یا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ساجد عرف ساجی گینگ کے 3 کارندے  سرغنہ سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزمان سے  ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون، 3 موٹر سائیکل اور اسلحہ3 پسٹل گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Leave a reply