آئی جی سندھ کی پولیس کومفرور و اشتہاری ملزمان کے حوالے سے 2 روز کا الٹی میٹم

کہاں سے اسمگلنگ کی لائن چل رہی ہے سب معلوم ہے
0
91

کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سندھ بھر کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے 2 روز کا الٹی میٹم دے دیا۔

باغی ٹی وی: سینٹرل پولیس آفس میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ نے نگراں وزیر اعلیٰ کی جانب سے کراچی میں ہونے والے ایک دن کے جرائم کی رپورٹ پر افسران کی سخت سرزنش کی۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر افسران پر برہمی و ناراضی کا اظہار کیا اور الٹی میٹم دیا کہ 2 دن کا وقت ہے پھر کوئی شکوہ نہ کرے، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو بتادیا ہے ، عہدوں سے ہٹادوں پر شکوہ نہ کیجئے گا ، پیسوں کی بہت حرص و ہوس ہے تو میں 10 سے 15 لاکھ روپے بھیج دیا کروں گا ، کہاں سے اسمگلنگ کی لائن چل رہی ہے سب معلوم ہے ، جہاں یہ کام ہورہا ہے وہاں کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو فون کرکے آگاہ کردیا ہے۔

ننکانہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا بڑا …

انہوں نے کہا کہ اشتہاری و مفرور پکڑے نہیں جاتے اور میٹنگ میں آکر باتیں کرتے ہیں ، کراچی کے 109 تھانوں کی کیا کررکردگی ہے؟ اگر ایک تھانہ ایک اشتہاری و مفرور پکڑ لیتا تو یہاں بیٹھ کر ناکامی کا اعتراف نہ کرتے، کراچی کے ایس ایچ اوز کیسے تعینات ہوئے ہیں سب جانتا ہوں آئی جی سندھ نے میٹنگ میں بیٹھے ایک افسر کو ہدایت کی سب کو شوکاز جاری کریں جو جرائم میں ملوث ہیں انہیں ہٹائیں، اب بہت ہوگیا۔

محمد بن سلمان کا مصری صدر اور اردن فرمان روا سے رابطہ

Leave a reply