آئی جی سندھ کی سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات

سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،آئی جی سندھ نے اجلاس کی صدارت کی۔

باغی ٹی وی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں سندھ میں جاری سی پیک اونان سی پیک پروجیکٹ سمیت دیگرپرائیویٹ پروجیکٹس سےمنسلک چائنیزشہریوں/ماہرین کی سیکیورٹی امورواقدامات کاخصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔

چائینیز کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ صوبائی سطح پر ایسے تمام پروجیکٹس کی باقاعدہ فہرستیں ترتیب دیکر چائنا پاکستان راہداری پروجیکٹ اور دیگر تمام ایسے منصوبے کہ جن سے چائینیز باشندگان/شہری وابستہ ہیں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو تیار کردہ کنٹی جینسی پلان کے مطابق یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں اسپیشل برانچ سندھ تفویض کردہ جملہ فرائض کو مربوط روابط کے تحت قابل عمل بنائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی ایس پی یو/ سی پیک،اے آئی جی ایڈمن سی پی او سمیت اے آئی جی آپریشنز سندھ نے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کی چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر سی پیک، نان سی پیک اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چائنیزکی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی ڈویژن وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا آڈٹ کریں گےڈی آئی جی آپریشنز ڈسٹرکٹ فارنرز سیکیورٹی سیل کے کام کی نگرانی کریں گے جس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کریں گے۔

اسلام آباد پولیس چائنیز زبان بولنے والے نوجوان پاکستانی مردوں اور عورتوں کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ دفتر خارجہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ فارنر سکیورٹی سیل میں ڈیٹا انٹیگریشن نادرا کی مدد سے کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،سی پیک سیکیورٹی کی طرز پرتمام ایس او پیز کا اطلاق نان سی پیک سیکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی کیا جائے گا۔

Leave a reply